اکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف

کوئٹہ(آن لائن)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کا آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ ملکرریلیف اور ریسکیوآپریشن جاری بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور روڈ نیٹ ورک متاثر ہونے سے بیشتر اضلاع کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں۔ڈیرہ اللہ یار شہر کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیے محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کرخیر دین نالے میں 2 شگاف کیے گئے۔ ضلع اوستہ محمد کے قریب سیم نالے میں بھی شگا ف کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جھل مگسی کے علاقے کوٹ مگسی، سفی آباد اور بریجا میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے پٹ فیڈر کنال میں پانی کے اور فلو سے متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلاب میں پھنسے ان لوگوں کو پاکستان آرمی نے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ربی کنال اور ارگرد کے علاقوں میں 4 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہا ں 1400 سیلاب میں پھنسے لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستان آرمی اور ایف سی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن کے ساتھ راشن، پکا ہوا کھانا اور دیگر ضروری اشیا بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقادبھی کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئی۔ذرائع آمدورفت کی جلد بحالی کے لئے سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی کی جانب سے شاہراوں اور پلوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ M-8کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد ہی چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔مشہور سنگر وہاببگٹی کے گاں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور متاثرہ لوگوں کو ٹینٹ اور راشن مہیا کرنے کے ساتھ گلوکار کی مالی معاونت بھی کی گئی۔ضلع لسبیلہ اور سیلاب سے متاثرہ دوسرے اضلاع میں بھی پاک فوج اور ایف سی کے دستے لوگوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے دن رات مصروفِ عمل ہیں صوبے بھر میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لینے کے لئے۔ گورنر بلوچستان، وزیرِ اعلی اور کمانڈر 12 کور نے پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔ کمانڈر 12 کور لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج اور ایف سی مصیبت کی اِس گھڑی میں اپنے بھاؤں کے ساتھ کھڑی ہے اور آرمی چیف کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور حصہ لیتے رہیں گے.