انٹرنیشنل لیگ کی ٹیموں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

ابوظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی لیگ میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی ایل ٹی کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ تاہم پی سی بی نے تاحال کسی کرکٹر کو این او سی جاری نہیں کیا۔