سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کالے قوانین کے تحت زیر حراست یا سین ملک نے عدالت کی قانونی مدد کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتارحریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر جموں کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش کرنے کا مطالبہ عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں قانونی مدد کی پیشکش کی۔ واضع رہے یاسین ملک کو دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں پیش کیا جا رہا ہے۔یاسین ملک کے خلاف 4 بھارتی فضائی اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔عدالت نے ستمبر کے تیسرے ہفتے میں اگلی سماعت پر تحریری موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments



