پولیو مہم کے پہلے روز چار لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شروع کی جانے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز محکمہ صحت پنجاب کی مختلف ٹیموں نے چار لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جبکہ گزشتہ روز پولیو مہم کا دوسرا دن تھا۔ اتنی ہی تعداد میں آج تیسرے روز بھی پولیو قطرے پلائے جانے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ملک کے 9 مختلف شہروں میں واقعہ سیورج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔