کراچی (آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی جیل میں حالت خراب ہوگئی کئی، روز بعد فیملی سے ملاقات کرائی گئی حلیم عادل شیخ گرنے سے ٹانگ سوج گئی علاج کی سہولیات سے بھی محروم کر دیا گیا۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کے صاحبزادے احسن عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اتنے دنوں بعد والد سے ا ٓج ملاقات کرائی گئی ہے حلیم عادل شیخ کی حالت جیل میں تشویشناک ہوگئی ہے ٹانگ میں راڈ لگی ہوئی ہے گرنے سے ٹانگ سوج گئی ہے عدالت کے احکامات کے باوجود جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جیل میں تین سال سے بند جہادیوں کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، عدالت کے احکامات کے باوجود علاج معالج کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں جیل میں سندھ کے اپوزیشن لیڈر پر عام قیدیوں سے بدتر سلوک کیا جارہا ہے فوری طور پر والد کا اسپتال میں چیک اپ کروایا جائے اسپتال نہیں لے جاتے تو کم از کم جیل میں میڈیکل ٹیم سے چیک اپ کرایا جائے،احسن عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ والد پر 25 سے زائد جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں آج تک کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، حلیم عادل شیخ تمام جھوٹے کیسز میں عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں عدالت اپوزیشن لیڈر سے بدتر سلوک کا فوری نوٹس لے ہم حلیم عادل شیخ کی تشویشناک صورتحال پر عدالت سے رجوع کریں گے،سندھ حکومت ایک اپوزیشن لیڈر سے سندھ کے عوام کی آواز اٹھانے پر نشانہ بنا رہی ہے.
Load/Hide Comments



