اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور ان کے سرغنہ کا سراغ لگا لیا گیا،تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم چلانے میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی ملوث رہے۔تفصیل کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ کی انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ان کے سرغنہ کا سراغ مل گیا ہے، 580 اکاؤنٹس میں سے 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا۔سب سے زیادہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کا تعلق انہی اکاؤنٹس سے ہے، کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹیں کی گئیں، لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہداء اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں پر مقدمات درج کیے جائیں گے، پاک فوج اور شہداء سے متعلق منفی مہم چلانے میں ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹرمائنڈ تک پہنچا جائے گا۔اس سے قبل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈے کی انکوائری مکمل ہوگی ہے۔چھ رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ مل گئی۔ رپورٹ میں پراپیگنڈہ انفرادی عمل قرار دے دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملے میں بطور جماعتب سیاسی پارٹیاں ملوث نہیں۔ انکوائری کمیٹی نے پروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کے پروپیگنڈے کو انفرادی طور پر فروغ دیا گیا۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گھناونی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں کچھ بھارتی اکاونٹس بھی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف اداروں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments



