شہباز گل کے سٹیلائٹ فون اور موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے سے برآمد کیے گئے سٹیلائٹ فون اور موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے 2 آئی فون اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کے کمرے سے برآمد پستول کی ملکیت کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پستول کی ملکیت سے متعلق ثبوت نہ دینے پر شہباز گل کے خلاف غیرقانونی اسلحہمقدمہ درج کیا جائے گا۔