شوکت ترین نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق کر دی

لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شوکت ترین نے کہا جہانگیر ترین سے لندن میں ملاقات ہوئی ہے ہم نے اکٹھے لنچ کیا لیکن نہ سیاست پر اور نہ ہی کوئی پارٹی میں واپسی سے متعلق کوئی بات ہوئی،یہ افواہیں ہیں کہ مل کر کوئی سیاسی جماعت بنانے جا رکوئی پارٹی نہیں بنار ہے۔ ملاقات میں صرف ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کیا ہے مجھے کچھ علم نہیں وہی بہتر سکتے ہیں۔