اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر کے لیے اسلام آبادسے دوحہ روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ ہورہا ہوں، دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کاروباری برادری کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سیآگاہ کروں گا، ہم دوطرفہ روابط کوزیادہ مؤثر اسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کرناچاہتے ہیں، قابل تجدید توانائی، فوڈسکیورٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، صنعت و انفرا اسٹرکچرکی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دورہ قطرکے تناظر کو سمجھنا اہم ہے، کورونا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نیطلب اور رسدکاعمل متاثرکیا ہے، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



