شہداد کوٹ (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب میں عوام کو اکیلا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، بارش سے متاثر ہر ایک فرد تک حکومتی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقے کی ازسرِنو بحالی تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔بلاول بھٹو نے اگذشتہ روز شہداد کوٹ اور سجاول جونیجو پہنچ کر بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا۔پی پی چیئر مین نے امدادی کیمپس کے دورے کے دوران برسات سے متاثرہ افراد کے مسائل بھی سنے، وزیر خارجہ کو انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے بارشں سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی ازسرِنو بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، متاثرہ علاقوں سے بارش کے پانی کے جلد از جلد اخراج کو یقینی بنایا جائے، پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کو اکیلا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، بارش سے متاثر ہر ایک فرد تک حکومتی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقے کی ازسرِنو بحالی تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔
Load/Hide Comments



