اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے ڈاکٹر شہباز گل کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔ درخواست میں شہباز گل کے طبی معائنہ کے لیے غیر جانبدار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کو شہباز گل پر پریشر ڈال کر اعترافی بیان لینے سے روکا جائے،شہباز گل پر جسمانی تشدد کی خبریں میڈیا پر بھی آ چکی ہیں،شہباز گل کی تشدد کے بعد جسمانی اور دماغی حالت بہتر نہیں جو زندگی کے لیے خطرہ ہے،شہباز گل کو حراست میں رکھنے کا مقصد صرف جسمانی تشدد کرنا ہے، عدالت شہباز گل کے جسمانی تشدد سے روکنے کا حکم جاری کرے.
Load/Hide Comments



