اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ طوطے نے بہت کچھ اگل دیا ہے جو عمران خان کے لئے خطرنا ک ہے،طے میں نہ صرف عمران خان بلکہ کچھ اور لوگوں کی بھی جان ہے،اصل وجہ طوطے کی زبان بند رکھنا ہے کہیں وہ ڈوریں ہلانے والے کا نام نہ لے لیں،عمران خان پہلے امریکی سازش کا کہا اب ان ہی سے مدد مانگ رہا ہے، نواز شریف پاکستان اقتدار کے لیے نہیں آرہا، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کتنے غیر جانبدار ہیں۔جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کہا ہے کہ چار پانچ دن سے ایک شو لگا ہوا ہے،کیا یہ صرف ایک شخص پر تشدد ہوا وہ ایشو ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے؟اگر کسی پر تشدد ہوا ہے تو حمایت نہیں کرسکتے،مگر بات کچھ اور ہے، عمران خان شہباز گل کی طرف بار بار کیوں دیکھتے ہیں؟اس طوطے میں نہ صرف عمران خان بلکہ کچھ اور لوگوں کی بھی جان ہے، اب جو رونا دھونا ہوا وہ طوطے کیلئے نہیں ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ بھارت اور اسرائیل کی فنڈنگ ہوئی ہے،بات یہاں تک نہیں رہی،طوطے نے بہت کچھ بتا یا ہے،جو عمران کے لئے خطرناک ہے،سہولت کار اس کو تحفظ دے رہے تاکہ ڈوریں ہلانے والے کا نام نہ لے لیں، اصل وجہ طوطے کی زبان بند رکھنا ہے،ان کا کہنا ہے کہ چار سال وزیر اعظم ہاؤس اور بنی گالہ میں اخلاقیات سے لیکر پیسہ بنانے اور قومی راز اگلنے تک اس طوطے کو سب پتا ہے، اس طوطے کی زبان بندی عمران خان کی مجبوری ہے،وعدہ معاف گواہ بنانے کا تو سوال نہیں،طوطے سے یہ باتیں اگلوانی چاہئیں کہ چار سال میں وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالہ تک عوام کے متعلق کیا منصوبہ بندی ہوئی،انہوں نے کہا ہے کہ رات قومی ادارے انوالومنٹ نہ کرتے تو پنجاب اور وفاق کے ادارے ٹکراتے،عمران خان کس حیثیت میں پنجاب انتظامیہ کو حکم دیتے ہیں؟ آپ اخلاقی قدروں سے بالکل نا آشنا ہو، آپ مدینہ کی ریاست کی بات کرتے تھے، آپ نے بھارتی ریاست کے مسلمانوں سے بھی زیادہ برا حشر کیا۔ان کا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے یہ بات نہیں کہی تھی کی بند کمروں میں فیصلے جج اور جنرل کرتے ہیں، اگر ان باتوں کا نوٹس نہ لیا گیا، بات تو پھر بڑی ہے، جو طوطے کو کور دینے کی کوشش کی جارہی ہے، فوج کے خلاف پی ٹی آئی قیادت کی مرضی کے بغیر سٹیج سے نعرے کیسے لگ گئے؟اب سابق آفیسر سے مدد مانگنا اور باسٹھ لاکھ ماہانہ ادا کرنا کہاں سے آتا ہے؟اپنی لابنگ کیلئے پیسہ لگانا چندے سے تو نہیں آتا ہے اس کے پیچھے تو کوئی ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ جو کچھ مریم نواز اور میاں صاحب کے ساتھ ہوا اگر نواز شریف چوتھا حصہ بھی سچ بول دیں تو ملک میں خون ریزی ہوجائے۔
Load/Hide Comments



