چار سال تک عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال تک عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے، صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والا عمران خان ہے،انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ایک فاشسٹ میڈیا کی آزادی کا ٹھیکیدار نہیں ہوسکتا ہے چار سال میڈیا کا قتل اور اب میڈیا کی آزادی کی بات کرکے ان کو شرم آنی چاہیے عمران خان نے چار سال وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے صحافیوں کو اغواء کرنے والا ان کی پسلیاں توڑنے والا عمران خان ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دس ہزار سے زائد میڈیا ورکرز کو بے روزگار عمران کے دور میں کیا گیا میڈیا کا معاشی قتل کیا گیا میڈیا کی آزادی کو کچلنے والا پارلیمان میں تالے لگوانے والا عمران خان ہی ہے اب یہ میڈیا کی آزادی کی باتیں کررہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا میں تفریق پیدا کرکے آپس میں لڑانے میں کردار عمران خان کا ہی ہے اسے دکھ اور غم میڈیاکا نہیں اے آر وائے کا ہے میڈیا کو پریشزائز بھی کرتا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف آف سٹاف تمہارا بیان دے اور تم اے آر وائے کی تابعداری کرو.