اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیز گام ٹرین کی ڈائنگ کار میں ڈانس کے واقعے کا نوٹس لے لیا پرائیویٹ آپریٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیابدھ کے روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیزگام ٹرین کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا اور کہا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔اگر پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے مناسب جواب نہ تو ان کا لائسنس کیسنل کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



