کراچی(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی راز داری، تضادات اور جعلی ریکارڈ سے بھرے ہوئے تھے۔ اپنے ٹوئٹ میں صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی تھی، جس کے بدلے میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، ماضی میں اسی طرح کے کیسز میں الیکشن کمیشن اور عدالتیں پاکستان کے کئی سیاستدانوں کو نا اہل قرار دے چکے ہیں،شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کے لئے خصوصی برتاؤ کی سہولت ابھی بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے،کیا عمران خان آج بھی لاڈلہ ہے، ایک ہی ملک میں دو قانون کیوں۔
Load/Hide Comments



