عمران خان کے این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد

فیصل آباد(ننگ آفیسرعرفان کوثر نے مسترد کر دئیے۔عمران خان کے جعلی سائن کی وجہ سے کاغذات مسترد کیے گئے۔ پی ٹی آئی سے فرخ حبیب جبکہ مُسلم لیگ ن سے آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے کاغذاتِ نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن /ریٹرعابد شیر علی آمنے سامنے،آن لائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے بعدعابدشیرعلی،فرخ حبیب سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، عمران خان کو آج طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعظم کے نامزدگی کاغذات میں دستخطوں کا فرق تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو بلا جواز مسترد کیا، سابق وزیراعظم کے 9 حلقوں میں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، یہ اعتراضات واٹس ایپ کے ذریعے سب کو بھجوائے گئے تھے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 108کے ضمنی الیکشن میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کی بجائے اپنا پاور آف اٹارنی بھجوا دیا۔انصاف لائرز فورم کے صدر ملک خالد شفیق ایڈووکیٹ نے عمران خان کی طرف سے پاور آف اٹارنی ریٹرننگ آفیسر کو پیش کر دیاجس میں بتایا گیا کہ عمران خان مصروفیات اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ذاتی طور پر پیش نہیں ہو سکتے عمران خان کے جعلی سائن کی وجہ سے کاغذات مسترد کیے گئے جبکہ بابائے سیاست چوہدری شیرعلی‘ PTIکے وکیل کی جانب سے دائر کردہ اعتراض کا جواب جمع کروانے کے لئے اپنے وکیل ملک آصف اقبال کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو گئے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے بعد ابتدائی فہرست جاری ہو گی ذرائع کے مطابق حلقہ این اے108 کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وسابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کاغذات کی سکروٹنی کے لیے ضلعی الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور ان کے وکیل ملک آصف اقبال ایڈووکیٹ کی طرف سے مخالف امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران پر توشہ خانہ سے گھڑی چوری، فارن فنڈنگ کیس اور القادر کے ٹرسٹی ہونے پر اعتراضات دائر کئے تھے اور عمران خان کے دستخطوں پر اعتراضات دائر کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے چوہدری شیر علی کی طرف سے واسا کا ایک لاکھ 40ہزار کا بل ادا نہ کرنے اور انکے دستخطوں پر بھی اعتراض کیا۔ جس پر الیکشن کمشنر وریٹرننگ آفیسر عرفان کوثر نے دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو آج 17 اگست ذاتی حیثیت سے طلب کیا۔