شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کر دی گئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیمز ہسپتال میں شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا،تفصیل کے مطابق پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چارسینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہبازگل کا طبی معائنہ کیا،شہباز گل کو کارڈیالوجسٹکی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں،شہبازگل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد محسوس کررہے ہیں،کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہبازگل درد محسوس کررہے ہیں،شہبازگل کا فوراً ای سی جی کیاگیاتھا۔رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ شہبازگل کا ایکس رے، یورک خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہیں،شہبازگل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکارہے،شہبازگل کے مزید طبی معانے کہ ضرورت پڑھ سکتی ہے۔