اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے اقدام کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے۔شہباز گل کی روبکار کیلئے اس وقت پنجاب کے سی ایم ہاؤس میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں شہباز گل طبی طور پر بالکل صحیح ہیعمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون، ادارے کو نہیں مانتاعمران خان آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے بھاگتا رہا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی نے عدالتوں میں اپنے خلاف تمام مقدمات میں خلاف ورزی کی عمران خان نے نوٹس کے جواب میں ایف آئی اے کو ریکارڈ اور جواب دینے سے انکار کر دیا سیاسی مخالفین کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنے والے عمران خان اپنی باری آنے پر قانون کے باغی بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کے اندر بغاوت کی کال دی ہے شہباز گل کے کیس میں تحقیقات ہو رہی ہیں تو عمران خان نے پنجاب حکومت کے آئی جی کو استعمال کیا، یہ سلسلہ کل سے جاری ہے یہ ہوتا ہے اختیارات کا ناجائز استعمال ہے ان کو نہ توہین عدالت کی پرواہ ہے اور نہ قواعد و ضوابط کی ہے عمران خان کو آئین، اور کسی قاعدے قانون کی کوئی پرواہ نہیں عمران خان کہہ رہے ہیں شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا پنجاب کے وزیر قانون شہباز گل سے جب مل کر آئے تو انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں شہباز گل اڈیالہ جیل میں وفاقی پولیس کے قیدی ہیں، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ پنجاب حکومت خط لکھ کر روبکار جاری کروائے عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے، شہباز گل کا ریمانڈ ہو رہا ہے، عدالت کے فیصلے پر پوری طرح عمل کیا جائے گا پنجاب حکومت اور پرویز الٰہی اس وقت فلڈ ایریاز میں نہیں جا سکتے لیکن شہباز گل کی روبکار کیلئے اس وقت پنجاب کے سی ایم ہاؤس میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments



