اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات میں مزید فروغ وقت کی ضرورت ہے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کی تاریخی نوعیت ہے افغانستان کے لئے کینیڈا کی انسانی بنیادوں پر مدد خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا جس میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کی وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی۔ اس مو قع پرکینیڈا کی وزیر خارجہ کا اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان کے قیام کی ڈائمنڈ جوبلی کی تکمیل کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کا عالمی اور علاقائی تعلقات پر بھی تفصیلی بات چیت کی بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کا کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات میں مزید فروغ وقت کی ضرورت ہے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کی تاریخی نوعیت ہے افغانستان کے لئے کینیڈا کی انسانی بنیادوں پر مدد خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جسے کینیڈین وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی منتظر ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ میلانی جولی سے گفتگو کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments



