آرمی چیف کو آرڈر ف دی یونین کا میڈل ملنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آررمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین کا میڈل ملنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سے ”آرڈر آف دی یونین“ میڈل ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین کا میڈل ملنا نہ صرف ان کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارا ت کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز’آرڈر آف یونین‘ سے نوازا گیا ہے۔