اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشک بار ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند فرمائے، (آمین)،وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے موٹروے بس حادثے پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق والے افراد کے لواحقین سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے بس اور ٹینکر کے تصادم میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر شدید افسوس ہوا،جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں حادثے میں زخمی ہونے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
Load/Hide Comments



