عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کاخانہ خراب ہو گیا ہے، عابد شیرعلی

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت امیدوار برائے این اے 108 چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کاخانہ خراب ہو گیا ہے‘ اب وہ پورے ٹولے سمیت جیل میں ہوں گے‘ میاں نواز شریف بہت جلد آ نے والے ہیں عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دور میں بے حیائی‘ بدتمیزی اور جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا‘ عمران خان اقتدارسے باہررہ کرنیم پاگل ہوچکے ہیں اس لئے ہرروزملک اوراداروں کے خلاف ہرزہ سرائی وطیرہ بن چکاہے‘ 25ستمبر کو این اے 108 میں شیر دھاڑے گا‘ ان خیالات کا اظہار نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے انتخابی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا‘ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل،یوتھ ونگ پی پی 114 کے سرپرست حاجی محمد اکرم‘ جنرل سیکرٹری رانا محمد منشاء‘ صدر سنی سردار‘ سابق چیئرمین چوہدری منظور نمبردار‘ ملک شاہد‘ میاں نوید‘ رانا اویس‘ آصف بھٹی‘ محمد عالم‘ محمد نعیم‘ مہر اکرم‘ مصطفی انصاری‘ مہر امین‘ محمد کاشف‘ رانا محمد شاہد و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام ضمنی الیکشن کے 9حلقوں سے عمران خان کی ضمانت ضبط کروا دیں گے‘ میاں نواز شریف انشاء ستمبر میں پاکستان واپس آرہے ہیں‘ پاکستان عوام آج بھی اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف سے پیار کرتی ہے اور انہیں ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے‘ مسلم لیگ (ن) آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔