بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کسٹمز ڈیکلریشن فارم سے مشروط کردیا گیا، ترجمان سی اے اے

راولپنڈی(آن لائن) فیٹف قوانین کے نفاذ کے حوالے سے حکومت پاکستان کی سول ایویشن کو ہدایات پر عملدر آمد شروع ہوگیا ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والے ہوائی مسافروں کو کسٹم ڈکلریشن (بشمول کرنسی ڈیکلریشن) فارم بھرنا پڑے گا۔ پاکستابیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے بورڈنگ پاس کا اجراء کسٹمز ڈیکلریشن فارم سے مشروط کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کریں گے۔ پاکستان آنے والی فلائٹ کے دوران فضائی میزبان مسافروں کو کرنسی و کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کرنے کا اعلان کرینگے۔ بیرون ملک سے آمد پر کسٹمز کاونٹر پر ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل فراہم کرنا ہونگی۔ پاکستان کسٹمز کو تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر عملہ متعین کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ مسافروں کو کسٹمز اور ائیرلائنز کا عملہ معاونت فراہم کرے گا، ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فیٹف کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے سی اے اے،کسٹمز اور ائیرلائنز کو مکمل معاونت فراہم کرے گا۔