لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے بتا دیا ہے کہ اب ہماری بس ہو گئی ہے نواز شریف واپس آ جاؤ۔اب ہم نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے۔ ایسا استقبال کریں گے کہ دنیا دیکھے گی، نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں،ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہا لہٰذا کال کوٹھڑی نہ سہی روشنی والی کوٹھڑی میں جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان چور ڈاکو اورمنی لانڈر اور غدار ہے، 2017ء میں پاکستان پھل پھول رہا تھا،یہ اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی ملزم ہے، 2017ء کا اور آج کا موازنہ کرو تو پتہ چلے گا اس میں کون کون سے کردار شامل تھے، میرے جیسے کمزور ایمان کے مسلمان کا ایمان ہے کہ صادق اور امین انبیاء کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا لیکن عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کا دیدیا گیا.
Load/Hide Comments



