اگر 62،63 کا اطلاق ہو ا تو خان صاحب تا حیات نا اہل ہو جائیں گے، طلال چوہدری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر 62،63 کا اطلاق ہو ا تو عمران خان تا حیات نا اہل ہو جائیں گے، عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پا ؤں پڑ رہا ہے،وہ پیر کے روز یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،طلال چوہدری نے کہا کہ اگر عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہ وہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرنے کیلئے کیوں بھاگتے پھر رہے ہیں،اپنے کیسیز ختم کرانے کیلئے اب وہ منتوں اور ترلوں پر آ گئے ہیں،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا،عمران خان ساری زندگی دوسروں کو استعمال کرتے آئے ہیں، پرویز الہی عمران خان کیساتھ وہی کچھ کرے گا جو اس نے پرویز مشرف کیساتھ کیا ہے،تنقید اور غداری میں بہت فرق ہے، شہباز گل کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، ملک کو آزادی دلوانے والی جماعت نے یوم آزادی کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی عمران خان کوپرویز الہی وہاں پہنچائے گا جہاں اس نے پرویز مشرف کو پہنچایا، ایک شخص نے وزارت اعلیٰ کی خاطر انہوں نے آپ کو سر پر اٹھایا ہوا ہے جو شخص چوہدری شجاعت کو نہیں ہو سکا وہ آپ کا کیا ہو گا۔عمران خان کی جدوجہد یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردارملکی سیاست میں ہونا چاہیئے،عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پاؤں پڑ رہا ہے،یہ وہ واحد لیڈر ہے جو کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ میرے پچھے کھڑے رہے،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا، وہ ویڈیو کیوں نہیں دکھائیں جس میں آپ نے نیوٹرل،جانور، اور یزید کہا، 2دن کے ریمانڈ کے بعد عمران خان کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں، عمران خان صاحب آپ کہتے تھے جس کا دامن صاف ہو وہ فورا جواب دیتا ہے ایف آئی اے نے جو نوٹس دیئے ان پر سٹے کیوں لے رہے ہیں، اگر آئین کے آرٹیکل 62،63 کا اطلاق ہو ا تو عمران خان تا حیات نا اہل ہو جائیں گے،شہداء کیخلاف ٹرینڈز چلائے گئے،عمران خان شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے،مسلم لیگ کے رہنماوں کی بغیر نوٹس گرفتاریاں ہوئی ریمانڈز دیئے گئے،شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہے اگر اس پر تشدد ہوا ہے تو اب تک اسکا میڈیکل کیوں نہیں کروایا،شہبازگل کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے، مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ شہباز گل سے تفتیش کے دوران جو باتیں سامنے آئی ہیں ان کے منظر عام پر آنے سے لوگوں کی آنکھیں کھل جائینگی۔