اسلام آبا د (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 75 یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی جانب سے دوبارہ ہیکنگ کی کوشش کے خدشے کے پیش نظر اپنی تمام ویب سائٹس کو 24 گھنٹے سے زائد کے لیے بند کر دیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق 13 اگست ہفتے کی شام سے ہی ایف بی آر کے تینوں ویب پورٹلز کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث عوام کو ادائیگیوں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔ایف بی آر کے ترجمان اسد طاہر جاپہ نے ویب سائٹس کے ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹس کو حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے معمول کی مینٹیننس کے لیے بند کیا گیا تھا۔تاہم ان ویب سائٹس کو پیر کی صبح سرکاری اوقات کار شروع ہونے سے پہلے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



