اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 16اگست تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،برساتی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں،جاری الرٹ کے مطابق 18 اگست تک ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، موسلادھار بارش کے باعث 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے.
Load/Hide Comments



