قوم ملک کی حفاظت کرتے اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہبازشریف

اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خوست، ہرنائی، بلوچستان میں دھشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں وزیر اعظم نے دھشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے. آمین۔واقعے میں زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں. وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہناتھا پاکستانی قوم ملک کی حفاظت کرتے اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔شہداء ہمارا فخر ہیں. مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر دعائیں شہداء اور انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔