اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہدکو ٹیلی فون کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہدکو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لی،میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال سمیت باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments



