الیکشن کمیشن کی عمران خان کے الزامات کی تردید

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر لگائے جانے والے الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات بے ہودہ ہیں اور انکی سختی سے تردید کی جاتی ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات میں کسی مخصوص جماعت کی حمایت کی،ترجمان کے مطابق ایسے الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے،اور قومی ادارے کے تشخص کا خیال رکھا جائے،الیکشن کمیشن ان الزمات کی تردید کرتا ہے.