ہاشم ڈوگر صاحب،خاک وزارت چلانی ہے آپ نے ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں، عطا تارڑ

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے اپنے گھر پر پنجاب پولیس کے چھاپے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا کہ آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے میں جس گھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہ گیر کو ہراساں کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ تارڑ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہاشم ڈوگر صاحب یہ حال ہے آپ کا۔خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔