ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر ہادی ماتر نے چاقو سے حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 برس کے ہادی ماتر کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے، ان کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہادی ماتر نیکیلی فورنیا کے الزبتھ لرننگ سینٹر سے تعلیم حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی حالت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔