محکمہ موسمیات کی گرمی بدستور جاری رہنے کی پیش گوئی

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ دوسری طرف شہر میں شدید گرمی اور حبس کے باعث شہری پسینے سے شرابور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی۔