اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ڈی چوک پر نوجوان احتجاج نہیں بلکہ پارلیمان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہا ہے،چاروں صوبوں کی پولیس نے یہاں مارچ پاسٹ پیش کر کے قومی یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، آج پاکستان کی پوری قوم75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی منانے کے لئے اکٹھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی پرچم کو پینٹنگ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ نوجوان، پارلیمان، عدلیہ، وزیراعظم ہاؤس، صدر ہاؤس کے ساتھ آج ڈی چوک پر پاکستان کا نوجوان پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزارت داخلہ، آئی جی پولیس اسلام آباد اور چاروں صوبوں نے اپنے پولیس کے جوانوں کو یہاں مارچ پاسٹ کے لئے بھیجا جو ایک خوش آئند امر ہے،پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب چاروں صوبوں کی پولیس کے دستے شاہراہ دستور پر پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کے لئے اکٹھے ہوئے آج سکولوں کے بچوں نے قومی پرچم تیار کرنے کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کیاآج ہمارے نوجوان اور بچے پاکستان کے لئے مر مٹنے کو تیار ہیں، یہی جذبہ 1947ء میں تھا ملک کی 65 فیصد آبادینوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان اپنی آزادی، آزادی دلوانے والوں اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس دن رات ہماری حفاظت پر مامور ہیں جب بھی ملک میں جمہوری دور ہوا اس کے ثمرات پاکستان کے عوام کو ملے،قائداعظم نے کہا تھا کہ جمہوریت اس ملک کا مستقبل ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا، نواز شریف نے وفاق کی تمام اکائیوں کو کنیکٹیویٹی کے ذریعے جوڑا، موٹر وے دی نواز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو کا شروع کیا گیا ایٹمی پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچایا نواز شریف نے ہر دباؤ کے باوجود ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ایٹمی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہباز شریف نے پنجاب کے صوبے کو ملک کی تمام صوبائی اکائیوں کے ساتھ جوڑا 2013ء سے 2018ء تک مسلم لیگ (ن) کے دور میں نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملکی ترقی کو 6 فیصد تک پہنچایا نواز شریف نے احتساب کے عمل کا آغاز اپنی ذات سے کیا آج 9 سال گذرنے کے بعد بھی جمہوری قیادت سرخرو ہوئی ہے .
Load/Hide Comments



