اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ غیرقانونی غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم استحصال منایا اور بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، جمعہ کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے اطلاق، حق خودارادیت دینے کے لیے اپنا دباؤ بڑھائے،مسئلہ کشمیر کے پاکستان اور بھارت دونوں اور خطے کے لیے انتہائی سنجیدہ مضمرات ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ غیرقانونی غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم استحصال منایا اور بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا، انہو ں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو حق خودارادیت کا ناقابل تنسیخ حق دیا جائے،پاکستان مسئلہ کشمیر کا دیرپا، نتیجہ خیز حل چاہتا ہے عالمی برادری، اقوام متحدہ کو کشمیر کا تصفیہ طلب تنازعہ کے حل کے لیے کردار ادا کرے تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود مسلمہ بین الاقوامی مسئلہ ہے عالمی برادری ہندوستان پر مسئلہ کشمیر کے حل، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے اطلاق، حق خودارادیت دینے کے لیے اپنا دباؤ بڑھائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان اپنی آزادی کی 75 سالہ تقریبات کو پوری یکجہتی، قومی ا ہمیت کے ساتھ منائے گا مسئلہ کشمیر کے پاکستان اور بھارت دونوں اور خطے کے لیے انتہائی سنجیدہ مضمرات ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی صدور، سیکرٹری جنرل کو لکھے ہیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھا ہے۔
Load/Hide Comments



