موجودہ اسمبلیاں 13 اگست 2023 کو ا مدت پوری کریں گی، 60 دن بعد نئے الیکشن ہونگے، خورشید احمد شاہ

سکھر(آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں 13 اگست 2023 کو ااپنی مدت پوری کریں گی اور اس کے 60 دن بعد نئے الیکشن ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی کے قریب اروڑ کے تاریخی شہر میں آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان مجرم ہے تو اسے گرفتار ہونا چاہئیے تاہم عمران خان نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ وہ ایک دن بھی جیل میں رہے تو مرجائیں گے عمران خان کہتا یے کہ یوٹرن لینا سیاست کا حصہ ہے پیپلزپارٹی کسی کو غداز نہیں کہتی اور سیاستدانوں کو بھی ایک دوسرے کو اس طرح کے سلو گنز نہیں دینے چاہیئں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضہ دینے کے قابل ملک تھا مگر اب ہمیں قرضہ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔ ۔ وفاقی وزیر سکھر بورڈ انتظامیہ پر برس پڑے اور کہا کہطلباء سے امتحان تو سکھر بورڈ والوں کے باپ کو بھی لینا پڑے گا نہیں لیں گے تو پھر ان کو خورشید شاہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر بورڈ کو فنڈز کی کمی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی ان کا خواب ہے جس کا آغاز انہوں نے سکھر سے کردیا ہے سکھر میں اس وقت اچھی یونیورسٹیز بھی ہیں اور اچھے اسکول بھی ہیں مگر وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پرائیویٹ سیکٹر بھی آئے اس کے ادارے بھی ہوں تاکہ پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری اسکولوں کے درمیان مقابلے کا رجحان بڑھے حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو اس حوالے سے سہولیات فراہم کرے ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ علاقے کے سرکاری اسکولوں کو اس سطح پر لے جاؤں کہ لوگ اپنے بچوں کو وہاں بھیجتے ہوئے فخر محسوس کریں ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں اسی سال کامسیٹ یونیورسٹی کا کام شروع ہوگا سکھر کے آئی بی اے پبلک اسکول میں نیا آڈیٹوریم۔تعمیر ہوگا آرٹ لائیبریری بنائی جایَ گی اور طلباء کے لیے 200 کمروں کا ہاسٹل تعمیر کرائیں گے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم۔کے حوالے سے ہر شخص ذمہ داری محسوس کرے اچھے کام۔پر۔تعریف بھی ہونی چاہیئے صرف تنقید نہیں ہونی چاہیئے صرف دو ماہ صبر کریں سکھر کے ہر اسکول میں اعلی معیار کا فرنیچر فراہم۔ہوگا ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی پرائمری تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے چاہتے ہیں کہ بچے سالانہ 850 گھنٹے شوق سے پڑھیں اور حکومت انہیں ہر سہولت فراہم کرے. واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ بھر کے بورڈ ملازمین نے کورونا الاؤنس نہ ملنے پر احتجاجاً طلباء سے امتحان نہ لینے کی دھمکی دی تھی جس کے بارے میں آج سوال کرنے پر خورشید شاہ سکھر بورڈ انتظامیہ پر برس پڑے تھے۔