اسلام آباد (آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے عمران خان سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا عمران خان نے ضبط شدہ 190 ملین پاؤنڈ اپنے اے ٹی ایم کو واپس نہیں کیے؟ کیا عمران خان نے کابینہ اور قوم سے یہ بات نہیں چھپائی؟ وزیر خزانہ نے کہا کہ کیا سیکڑوں ایکڑ زمین اپنے، بیوی اور فرح گوگی کے زیر کنٹرول ٹرسٹ کے بدلے نہیں ملی؟مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا یہ کرپشن نہیں ہے؟
Load/Hide Comments



