راناثنااللہ خاں نے مقامی رہنماؤں کو چوہدری عابدشیرعلی کی انتخابی مہم میں شامل ہونے اورکامیابی میں بھرپورکردارکی ہدایت کردی

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراوروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے مقامی رہنماؤں کو این اے108سے پارٹی کے اُمیدوار چوہدری عابدشیرعلی کی بھرپورانتخابی مہم میں شامل ہونے اورکامیابی میں بھرپورکردارکی ہدایت کردی،اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راناعلی عباس خاں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے حالیہ کردارکے بعدضمنی الیکشن میں عوام اُسے ووٹ نہیں دیں گے۔ پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے والوں کااب عوام بیلٹ پیپرزسے استعفیٰ منظورکریں گے جس کے بعدوہ9سیٹوں سے محروم ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے مقابلہ میں عمران خان خودہوں یامیاں فرخ حبیب چوہدری عابدشیرعلی واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔اُنہوں نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس اوراداروں سے بغاوت سے پی ٹی آئی کی سیاسی تدفین ہوسکتی ہے مگر8سال سے التوا سے ثابت ہوتا ہے اُسے کسی جگہ سے تحفظ حاصل تھامگراب اُسے کسی جگہ سے تحفظ نہیں نہ اداروں کے ساتھ بغاوت کرنے کی وجہ سے عوام ساتھ ہیں۔اُنہوں نے انکشاف کیاکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف لندن بیٹھ کربھی بہترفیصلے کررہے ہیں۔2روزقبل ویڈیولنک پراُنہوں نے جوبات کی وہ100فیصددرست تھی۔اُن کے ویژن کے مطابق پارٹی میں ہونے والے فیصلے ہی کامیابی کاسبب بن سکتے ہیں۔ کورونامیں ایڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں اربوں روپے فرح گوگی،بشریٰ بی بی کی کرپشن اوردیگرلوٹ مارمیں قانونی کارروائی میں رکاوٹ کون اورعوام کے خلاف سخت فیصلے کیسے کئے گئے سب کچھ عوام میں بتایاجائے گا، اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف بھی کسی وقت واپس آنے والے ہیں عام انتخابات میں عمران خان عوام کے لاڈلے نہیں بن سکیں گے۔