کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ، بلوچستان میں بیشترمقامات پرجبکہ کشمیر، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ اوربلوچستان میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد، سندھ، خیبرپختونخوا، جنوبی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت: تربت 44، ڈیرہ اسماعیل خان، دالبندین 42، بنوں، خیر پور، چلاس اور موہنجودہڑو میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments



