اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آپ کے لیڈر کی چوری پکڑی گئی،آپ روئیں،پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں ثابت ہوچکا ہے تحریک انصاف نے امریکی،بھارتی اور اسرائیلیوں سے فنڈنگ لی۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوے انہوں نے کہا چوہان صاحب آپ کے لیڈر کی چوری پکڑی گئی،آپ روئیں،پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کا جس دن فیصلہ آیا آپ نے خود کہا کھودا پہاڑ نکلا چوہا،اب آپ کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟۔ انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کے فیصلے میں ثابت ہوچکا ہے تحریک انصاف نے امریکی،بھارتی اور اسرائیلیوں سے فنڈنگ لی۔ انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کی پیداوار جماعت کا فارن ایجنڈا بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے۔ عمران خان کو نااہلی کے خوف سے اب رات کو نیند نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا جب نوازشریف کے خلاف سازش ہورہی تھی عمران خان اس سازش کے مرکزی کردار تھے۔ انہوں نے کہا عمران خان کیخلاف کسی نے سازش نہیں کی،اپنے خلاف سازش کرنے کیلئے عمران خان خود ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک فوج عمران خان کے ساتھ کھڑ ی تھی تو محب وطن تھی آج کمال ڈھٹائی سے اپنی فوج کیخلاف کمپئین چلوارہے ہیں۔ انہوں نے کہا افواج پاکستان کیخلاف بنی گالہ گینگ نے منظم انداز میں مہم چلائی۔
Load/Hide Comments



