اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ٹی ٹی پی کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات سمیت صوبے بھر کے حالات خراب ہونے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بارڈر کی دونوں جانب کشیدگی ہے جس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ غلام خان پاکستان کا لوکل مسئلہ ہے جس کو دیکھ رہے ہیں، مگر خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے طالبان کو پورے ملک کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان کے معاملہ پر پارلیمان کو 2 دفعہ بریفنگ دی گئی ہے، طالبان سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔
Load/Hide Comments



