اسلام آباد(آن لائن)ضلعی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا نے سینیٹر فیصل جاوید کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روز عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر بنی گالا میں صحافیوں پر مبینہ حملہ کا معاملے میں سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود جسرا نے کی۔سینیٹر فیصل جاوید کے وکلاء نے عدالت میں دلائل ریکارڈ کروائے نامزد ملزم فیصل جاوید عدالت کے سامنے قانون کی بالادستی کیلیے شامل تفتیش ہوا۔سینیٹر فیصل جاوید کے وکیل نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے استدعا کی۔عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کی عبوری ضمانت دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 اگست تک منظور کرلی۔عدالت نے مدعی اور پراسیکیوشن کو 17 اگست کو طلب کرلیا۔سینیٹر فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں صحافیوں پر مبینہ حملہ کے معاملے پر مختلف مقدمات درج ہیں۔
Load/Hide Comments



