اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں جو الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، مالی سال 22-2021 کے مالی گوشوارے 29 اگست 2022 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے،سیاسی جماعتیں فارم D پر مالی سال سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانیکا پابند ہے،مالی گوشوارے، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گی۔مالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے مرتب کردہ رپورٹ کے ساتھ جماعت کے مجاذ عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔سرٹیفیکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ کہ الیکشن ایکٹ کے متعلقہ شق کی رو سے کوئی بھی فنڈز کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کی گئی ہے اور یہ گوشوارہ بالکل درست ہے، یہ مالی گوشوارے فارم D پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاذ عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جاسکیں گے،یہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، صوبا ئی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی فارم ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments



