اسلام آباد (آن لائن)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔شہباز گل کو آج بدھ کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے جرم میں مبینہ طور پر ملوث دیگر افراد کے حوالے سے مزید تفتیش کے لیے شہباز گِل کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کا جسمانی ریمانڈ طلب کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے جبکہ وہ پہلے ہی تقریباً 24 گھنٹے سے پولیس کی تحویل میں تھے۔ان کے موکل پر تشدد کیا گیا ہے اور ان کے طبی معائنے کی درخواست کی ہے۔عدالت نے پولیس کی جانب سے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اورصرف2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزم کو 12 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا.
Load/Hide Comments



