شہباز گل کے خلاف بغاوت مقدمہ میں پولیس نے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت مقدمہ میں پولیس نے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔ ایس پی سٹی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم براہ راست ڈی آئی جی آپریشن کو رپورٹ کرے گی۔