ادارے ہماری جان، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں،میرے بیان میں ایسا کچھ نہیں جس پر شرمندگی ہو۔ اسلام آباد میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جب صحافی نے سوال کیا کہ اداروں کے خلاف بیان دینا آپ کی پارٹی پالیسی تھی؟ جس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ ادارے ہماری جان ہیں،میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، میرا بیان ایک محب وطن کا بیان ہے۔ اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے۔ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کررہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی تھی،یہ سیاسی مقدمہ ہے سب سیاسی انتقام کے تحت کیا جا رہا ہے۔ فوج مقدس ترین ادارہ ہے، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے۔