اسلام آباد (آن لائن) شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور آج منگل کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا، یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔نواسہ رسول ؐ،جگر گوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے10محرم الحرام9اگست منگل کو جہانیاں سمیت ملک بھر کے طول و عرض میں مجالس عزاء،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔ملک بھر میں منعقدہ مجالس عزاء میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے مجالس عزا ء کے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباؓ بپا ہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امام بارگاہ حسینیہ ؓ ملتان روڈ جہانیاں سے دس محرم کو صبح نو بجے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا اس ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔ دوپہر بارہ بجے مرکزی چوک میں مجلس عزاء منعقد ہو گی جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ بعد از مجلس سہہ پہر تین بجے مذکورہ چوک میں زنجیر زنی ہو گی ا س موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے حکومت کی جانب سے 9اور 10محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے مختلف شہروں میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائلفون سروس بھی معطل رہے گی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ایمر جنسی کا نفاذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments



