پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کئے گئے ہیں۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی مقرر کردیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقرر و تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔ دریں اثناء جنرل حسن کو مغربی سرحد پر وسیع تجربہ حاصل ہے۔وہ دہشت گردی کیخلاف لڑنے والی مین ڈویژن س7وویژن کے جی او سی میرانشاہ تھے۔جنوبی وزیر ستان میں بطور بریگیڈئیر کمانڈ بریگیڈ رہ چکے ہیں۔ انکا آئی ایس آئی میں خدمات سرانجام دینے کے دوران افغان امن عمل میں اہم کردار رہاہے۔وہ چین میں دفاعی اتاشی بھی رہے چکے ہیں۔