فوج کے ساتھ تحریک انصاف کے تعلقات پہلے سے زیادہ قریبی اور خوشگوار ہیں،پرویز خٹک

نوشہرہ (آن لائن)تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہفوج کے ساتھ تحریک انصاف کے تعلقات پہلے سے زیادہ قریبی اور خوشگوار ہیں۔آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا سیاسی میدان سے جو یزید ہیں وہ خود باہر ہوجائیں گے۔اللہ تعالی عمران خان کی مدد کرتا ہے اللہ تعالی جس کی مدد کرتا ہے اس کو کوئی خراب نہیں کرسکتا۔تحریک انصاف اور عمران خان کو صرف عوام ہی سیاسی میدان سے آؤٹ کرسکتے ہیں،نوازشریف زرداری اور مولانا ون ٹو ون عمران خان کا مقابلہ کریں ان کو لگ پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا واقعہ کربلا ایک سبق ،حق کے لئے کوشش کا علم حسین ؓ بلند کرنے کا درخشاہ لازوال باب ہے۔پاکستانی عوام اپنے حقوق کے لئے دور حاضر کے یزید سے آخر دم تک لڑے گی۔یوم عشور بہت بڑا دن ہے جس میں یزید نے جو ظلم کیا جو بربریت کی جو انسانیت کے خلاف شب خون مارا کی ہر مسلمان قیامت تک اس کی مذمت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ اس موقعہ پر ممبرصوبائی اسمبلی ابراھیم خٹک،سابق نائب ناظم محمد اشفاق احمد خان بھی موجود تھے۔