اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔ خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمہ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



